میئرمیرپورخاص عبدالرؤف غوری نے میئر سیکریٹریٹ میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کئے۔

میرپورخاص: میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے آج میئر سیکریٹریٹ میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مختلف مسائل اور شکایات سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

میئر میرپورخاص کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بلدیاتی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ میرپورخاص کے عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں