میرپورخاص: صوبائی وزیر ثقافت کی شہریوں اور عوامی نمائندوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کی ہدایت
میرپورخاص: صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے اپنی رہائش گاہ میرپورخاص میں مقامی شہریوں اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنے۔
اس موقع پر شہریوں نے اپنے مختلف مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، جس پر سید ذوالفقار علی شاہ نے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
صوبائی وزیر نے مختلف علاقائی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں میر شیر محمد تالپور بھی شامل تھے۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی تبادلہ خیال اور عوامی امور پر گفتگو کی گئی۔