میرپورخاص: ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات کی سینئر قانون دان شوکت علی راہموں سے ملاقات، عمرے کی مبارکباد

میرپورخاص: ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص غوث محمد پٹھان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر شوکت علی راہموں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قانون کے طالب علم محمد یاسین پٹھان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران غوث محمد پٹھان نے شوکت علی راہموں کی قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار اور قابل قانون دان ہیں، جنہوں نے اپنی قانونی مہارت اور وکلا برادری کے لیے خدمات کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکالت اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی صدارت کے منصب پر ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

غوث محمد پٹھان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شوقت علی راہموں کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور انہیں بار بار حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت نصیب کرے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں